Skip to product information
1 of 6

اقبالؔ اور مغربی مفکّرین | Iqbal aur Maghribi Mufak'kireen | Jagan Nath Azad | جگن ناتھ آزاد

اقبالؔ اور مغربی مفکّرین | Iqbal aur Maghribi Mufak'kireen | Jagan Nath Azad | جگن ناتھ آزاد

Regular price Rs.799.00 PKR
Regular price Rs.950.00 PKR Sale price Rs.799.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

اقبالؔ کی شخصیت انتہائی طبّاع اور خلّاق تھی۔ اُنہوں نے مشرق و مغرب کے مطبوعہ اور غیر مطبوعہ رسائل و کُتب کو کھنگالا، فشٹے، نیٹشے، برگساں، وہائیٹ ہیڈ، ایمرسن، جیمز، آئن سٹائن، مارکس، گوئٹے، ورڈزورتھ، مِلٹن، شیکسپیئر، لانگ فیلو، کیٹس، پی بی شیلے سے لے کر چاسر تک کے ادب و فلسفہ کا گہرائی سے مطالعہ کیا۔

ہم کہہ سکتے ہیں کہ اُن کے تخلیقی ذہن کے کئی ابعاد متفرق علوم و فنون کے نور سے منور تھے۔ مختلف فلسفیانہ موضوعات پر اقبالؔ کے رشحاتِ فکر اُن کی وُسعتِ مطالعہ، دقتِ نظر اور ذہنِ رسا کا پتا دیتے ہیں۔ اخذ و اِکتساب کی خداداد صلاحیت کے بل بوتے پر اُنہوں نے تمام مکاتبِ فلسفہ سے بامقصد اور مفید نکات کو الگ کرکے جانچا، پرکھا اور عصرِ حاضر کے اِقتضا کے مطابق اُن کے انطباق و اِطلاق کی عملی کوشش کی۔ اُن کے خطبات؛ الہیاتِ اسلامیہ کی تشکیلِ جدید کے ضمن میں ایک لائقِ تحسین کاوِش ہے جس پر ایک مستقل اور مستحکم فکر و فلسفہ کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

زیرِ نظر کتاب میں جگن ناتھ آزاد نے اقبالؔ کی اسی اخّاذ طبیعت اور تاثر پذیر شخصیت کے چند پہلوؤں پر کھُل کر تبصرہ کیا ہے۔ اقبالؔ کس شعبے میں مغربی مفکّرین و فلاسفہ سے کس حد تک متاثر ہوئے اور فکرِ اسلامی کی روشنی میں کس حد تک اُنہوں نے اپنے فکر و فلسفہ کو اُستوار کیا، اس حوالے سے آزاد صاحب نے سیرحاصل بحث کی ہے۔ خدا لگتی بات تو یہ ہے کہ جگن ناتھ آزاد صاحب نے علمی دیانت، فکری صیانت اور تحقیقی انصاف کا ثبوت دیا ہے۔ اُنہوں نے آئن سٹائن سے لے کر برگساں تک، نیٹشے سے لے کر گوئٹے تک، مارکس سے لے کر ہیگل تک درجنوں مغربی مفکّرین کی اقبالؔ سے فکری مماثلت اور فلسفیانہ مشابہت اور ایک دوسرے کے افکار و نظریات میں تاثر پذیری اور اثر اندازی کو جس خوبی سے بیان کیا ہے، اٗس میں وہ بجا طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔

”اقبالؔ اور مغربی مفکّرین“ اپنے موضوع پر ایک مستند محققانہ اور مدللانہ کتاب ہے۔ اپنی پہلی اشاعت سے لے کر اب تک اعلی سطح کے تعلیمی و تحقیقی اداروں، کالجز اور یونی ورسٹیز میں اس کے حوالے نہ صرف تسلیم کیے جاتے ہیں بلکہ ترجیحی طور پر انہیں قبول کیا جاتا ہے۔ ادارہ بُک کارنر نے جس عمدگی سے اس کی اشاعت کی ہے، اُمید ہے کہ اربابِ علم و دانش اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور بالعموم ادب و فلسفہ کے شائقین، جبکہ بالخصوص اقبالیات کے طلبا و محققین کے پاس اس کتاب کا ہونا از بس ضروری ہے۔

پروفیسر سید امیر کھوکھر
ریسرچ اسکالر لاہور یونی ورسٹی، سرگودھا کیمپس


Book Iqbal aur Maghribi Mufak'kireen
کتاب اقبالؔ اور مغربی مفکّرین
Author Jagan Nath Azad
مصنف جگن ناتھ آزاد
Pages 296
صفحات 296
Main Language Urdu
زبان اردو
Book Format Hardback
View full details