Skip to product information
1 of 5

زمان و مکان | Zamaan o Makaan | ڈاکٹر وحید عشرت | Dr. Waheed Ishrat

زمان و مکان | Zamaan o Makaan | ڈاکٹر وحید عشرت | Dr. Waheed Ishrat

Regular price Rs.1,350.00 PKR
Regular price Rs.1,500.00 PKR Sale price Rs.1,350.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

کتاب ”زمان و مکان“ 29 مقالات کا مجموعہ ہے جو ”زمان و مکان“ یا Time and Space جیسے دقیق اور سنجیدہ موضوع پر مختلف اصحابِ دانش نے تحریر فرمائے ہیں۔ یہ مجموعۂ مقالات ڈاکٹر وحید عشرت نے مرتب فرمایا اور ”فلسفہ کیا ہے“ کے بعد اُن کا دوسرا مجموعۂ مقالات ہے۔  ڈاکٹر وحید عشرت نے اس مجموعہ میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے زمان و مکان سے متعلق مباحث کو بھی جمع کیا ہے، یوں علامہ کے زمان و مکان کے متعلق خیالات سے بھی ہمیں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عبدالخالق دیباچہ میں رقم طراز ہیں:

زمان و مکان کی ماہیّت ایک نہایت اہم لیکن پیچیدہ اور دقیق فلسفیانہ موضوع ہے۔ بادی النظر میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ گرد و پیش کا ہمارا سارا علم زمان و مکان کا پابند ہے اور ہمارے تمام تر تجربات زمان و مکان کی حدود کے اندر ہی رونما ہو سکتے ہیں۔ لیکن معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔ تجربات کی کئی اقسام ہیں اور ان اقسام کی مناسبت سے زمان و مکان کی مختلف سطحوں کی بات کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر عام حسّی تجربے میں آنے والے زمان و مکان کا ادراک ہم لمحوں اور نقطوں کے حوالے سے کرتے ہیں جبکہ شعوری کیفیّتوں کے ضمن میں ہمیں جس زمان سے واسطہ پڑتا ہے اُس کی پیمائش یوں کرنا ممکن نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بعض لمحے صدیوں سے بھی زیادہ طویل ہوتے ہیں اور بعض صدیاں لمحوں سے بھی کہیں مختصر ہوتی ہیں۔ شاعرانہ مبالغہ آرائی سے کام نہ بھی لیا جائے تب بھی روزمرّہ زندگی میں ان کیفیّات کی حقیقت کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کبھی وقت گزارنا مشکل ہو جاتا ہے اور کبھی وقت گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا۔ اسی طرح مادی اشیاء کی ہر طرح کی حرکت جس قسم کی میکانیّت کا تقاضا کرتی ہے وہ اس میکانیّت سے مختلف ہے جو آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے درکار ہے۔ روشنی کے سفر کے لیے مکان کا تصوّر اس سے بھی مختلف ہے۔ 

(۔۔۔) ڈاکٹر وحید عشرت یقیناً مبارکبار کے مستحق ہیں کہ اُنہوں نے مسئلۂ زمان و مکان سے متعلق اردو زبان میں لکھے گئے یا ترجمہ کیے گئے انہی گراں قدر مقالات کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے تاکہ اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے طالب علموں اور دانِشوَروں کو مزید تحقیق و جستجو میں آسانی ہو۔ فطری طور پر اس قسم کے مجموعہ مضامین میں تمام مضامین یکساں علمی درجہ کے حامل نہیں ہوتے۔ تاہم زیرِ نظر مجموعہ میں اکثر مضامین اعلیٰ حیثیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر وحید عشرت نے خطبات میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے زمان و مکان سے متعلق مباحث کو بھی جمع کیا ہے، یوں علامہ کے خیالات سے بھی اس مضمون سے آگاہی ہوتی ہے۔


Book Zamaan o Makaan
کتاب زمان و مکان
Compiled by Dr. Waheed Ishrat
مرتب کردہ ڈاکٹر وحید عشرت
Pages 843
صفحات 843
Main Language Urdu
زبان اردو
Book Format Hardcover
View full details